اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جب مجھ پر منشیات کا الزام لگایا گیا تو کیا صفائی کا موقع دیا گیا تھا؟ .
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کا بیان سب طے شدہ پروگرام تھا،یہ سارے اس میں ملوث تھے ،اجلاس عمران خان کی صدارت میں ہوا، ثبوت ملے تو انہیں بھی گرفتارکیا جائےگا، مونس الہٰی کے بیان کے بعد معلوم کرایا بنی گالہ پر کوئی ایسی چیز نہیں ملی کہ پنجاب پولیس تعینات ہو .
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ شہباز گل کو گرفتار نہیں اغواء کیا گیا ہے، اگر اس نے کوئی قانون توڑا ہے تواسے صفائی کا موقع تودیں .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ شہباز گل کی گرفتار شرمناک حرکت ہے، کیا ایسی حرکتیں جمہوریت میں ہوسکتی ہیں، شہبازگل کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا جارہا، یہ سب بیرونی قوتوں کی حمایت یافتہ حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے ہے .
. .