عمران خان کو پولیس کی ضرورت نہیں ، لاکھوں چاہنے والے ان کی حفاظت کریں گے،فواد چودھری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اطلاعات اور سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو" کسی پولیس کی حفاظت کی ضرورت نہیں ان کے لاکھوں چاہنے والے ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح ان کی حفاظت کریں گے" .

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ "عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پاکستان میں ایسی تحریک چلے گی جوامپورٹڈ حکومت کو تنکوں کی طرح بہا لے جائیگی امید ہے کوئی ایسی غلطی نہیں کرے گا لیکن کارکنان تیاررہیں" .

. .

متعلقہ خبریں