عمران خان کی صدارت میں میٹنگ ہوئی، ثبوت ملے تو انھیں بھی گرفتار کیا جائے گا، قانونی کارروائی ہوگی۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شہباز گل کا بیان طے شدہ تھا،شہباز گل یا ان کے ڈرائیور پر تشدد کی بات غلط ہے . انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سارے لوگ اس میں شامل ہیں .

عمران خان کی صدارت میں میٹنگ ہوئی، ثبوت ملے تو انھیں بھی گرفتار کیا جائے گا، قانونی کارروائی ہوگی .
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بیان پر نہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو روکا گیا نا مداخلت کی گئی . شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے کہنے کا یہ مقصد نہیں تھا . مجھ پر 15 کلو ہیروئن ڈالیں گی کیا مجھے گرفتار کرتے وقت صفائی کا موقع دیا گیا تھا؟ . وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مونس الہی کے بیان کے بعد معلوم کر آیا تو پتہ چلا کہ بنی گالا میں ایسا کچھ نہیں ہوا کہ پنجاب پولیس تعینات کی گئی ہو .
قبل ازیں راناثناء اللہ نے کہا کہ فوج کا ادارہ اور شہداء ہمارا فخر ہیں، اس ادارے کیخلاف غلیظ مہم کا سکرپٹ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں تیار کیا گیا اور شہباز گل کے ذریعے ایک نجی ٹی وی چینل نے من و عن ایئر کیا، شہباز گل کی گرفتاری قانون کے مطابق درج مقدمہ میں عمل میں لائی گئی جس میں ہزاروں اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں، یہ مقدمہ من و عن ان کے بیانیہ پر درج ہے کوئی اضافی لفظ شامل نہیں کیا گیا، کیس کا فیصلہ عدالت کرے گی، عاشورہ محرم الحرام کے جلوس و مجالس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو رہے ہیں اور کسی بھی جگہ سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں، تسلی بخش سیکورٹی انتظامات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قابل تعریف کردار ادا کیا .
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا . وزیر داخلہ نے کہا کہ حضرت امام حسین کی شہادت کے سلسلہ میں ملک بھر میں جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے،

. .

متعلقہ خبریں