خضدار (قدرت روزنامہ) خضدار میں آزادی چوک کے قریب دستی بم دھماکہ . دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا .
میڈیا رپورٹس کے مطابق خضدار بازار میں دستی بم دھماکہ ہوا . دھماکے کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں . دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے . دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں،اور علاقے کو گھیر میں لے لیا .
پولیس نے خضدار بازار کی طرف آنے والے راستوں کو سیل کردیا . جبکہ ٹیموں نے بم دھماکے کی جگہ سے ابتدائی شواہد بھی اکٹھے کر لئے ہیں . ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے خضدار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے . وزیراعلیٰ نے خضدار سمیت بلوچستان بھر میں موثر سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے . مشیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے بھی خضدار بم دھماکہ کی مذمت کی ہے . مشیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ،اور کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر افراتفری چاہتے ہیں .