شہباز گل کے کپڑوں میں خون آلود دھبے نظر آئے ،جسمانی ریمانڈ پر بھیجا تو شاید عدالت دوبارہ انہیں نہ دیکھ سکے،وکیل فیصل چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے ان کے موکل کو خطرہ ہے کہ اگر انہیں جسمانی ریمانڈ پر بھیجا گیا تو شاید عدالت انہیں دوبارہ نہ دیکھ پائے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق

شہباز گِل کے وکیل فیصل چوہدری کا عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز گل پر مقدمے کی منسوخی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔فیصل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گِل کے کپڑوں میں خون آلود دھبے نظر آئے ہیں، تشدد ایک منظم طریقے سے کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے بھی عدالت کو خطرہ سے آگاہ کیا ہے، شہباز گِل کو خطرہ ہے کہ جسمانی ریمانڈ پر بھیجا تو شاید عدالت دوبارہ انہیں نہ دیکھ سکے۔وکیل فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس ثبوت نہیں گرفتاری اور پرچہ قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔یاد رہے کہ اسلام آباد کچہری کے ڈیوٹی مجسٹریٹ نے اداروں کے خلاف بیان بازی اور ان کے سربراہوں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کو جسمانی ریمانڈ پر دو روز کے لیے پولیس کے حوالے کیا ہے۔

Recent Posts

نوشکی میں مولوی حمید اللہ شاہ کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے، مولانا رمضان مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماءکونسل بلوچستان کے صدر مولانا محمد رمضان مینگل اور دیگر عہدیداروں نے نوشکی…

13 mins ago

بلوچستان کی ساحلی پٹی پر سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ہفتہ 18…

19 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے، کاشف حیدری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی تنطیم تاجران پاکستان کے رکن ایگزیکٹو کمیٹی اور بی این پی کے ضلعی…

26 mins ago

آواران گوادر پورٹ کیلئے گیٹ وے اور بلوچستان کا سنگم ہے، رکن صوبائی اسمبلی

بیلا(قدرت روزنامہ)آواران گوادر پورٹ کیلئے ایک گیٹ وے اور پورے بلوچستان کا سنگم ہے، پنجگور…

32 mins ago

کوئٹہ میں امتحانی مراکز کی فروخت، تین تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن بلوچستان نے امتحانی سینٹرز کے فروخت کے…

40 mins ago

کرغزستان سے طلباء کو لے کر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

بشکیک(قدرت روزنامہ)کرغزستان سے پرواز تقریباً 140 پاکستانی طلبا کو لے کر لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی،…

58 mins ago