ہمیں نہیں پتہ تھا شہباز گل ایسا بیان دے گا ،ہم اسکی مذمت کرتے ہیں،سینئر اینکر پرسن کاشف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کی انتظامیہ نے اپنے چینل پر تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ادارہ فوج کے خلاف کسی مہم کا حصہ نہیں . تفصیلات کے مطابق

اے آر وائے کے اینکر کاشف عباسی نے اپنے شو کے آغاز میں چینل کی انتظامیہ اور سی ای او سلمان اقبال کا موقف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اے آر وائے شہباز گل کے بیان کی مذمت کرتا ہے .

اے آر وائے ادارے کے طور پر کبھی بھی عدلیہ یا فوج کسی ادارے کے خلاف مہم کا حصہ نہ بنا ہے اور نہ آئندہ بنے گا . انھوں نے بتایا کہ چینل پر ماضی میں یہ بھی الزام لگتا رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور ان کا کوئی گٹھ جوڑ ہے . اے آر وائے ہمیشہ سے فوج کی عزت کرتا ہے، پاکستان کے لیے ایک مضبوط فوج کا حامی ہے . ہم ایک پلیٹ فارم ہیں . ہم جب کسی کو لائن پر لیتے ہیں تو ہم کسی کا دماغ نہیں پڑھ سکتے کہ وہ ٹی وی پروگرام پر آ کر کیا کہے گا . شہباز گل نے (ٹرانسمیشن میں) آ کر اپنی رائے دی . ادارے کو یہ پتا نہیں تھا کہ وہ اس طرح کی گفتگو کریں گے کہ لوگ حکم نہ مانیں . یہ ہمارے لیے بھی سرپرائز تھا . اے آر وائے کی انتظامیہ نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ وفاقی حکومت انھیں انتقام کا نشانہ بنانا چاہتی ہے . پلیٹ فارم کے طور پر ہمارا اس سازش سے کوئی تعلق نہیں .

. .

متعلقہ خبریں