فوج کیخلاف بیان عمران خان کے کہنے پر دیا ،شہباز گل کا تفتیش میں انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ، سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا، دوران تفتیش شہباز گل نے انکشاف کیا کہ فوج کے خلاف بیان پارٹی سربراہ عمران خان کے کہنے پر دیا، میڈیا رپورٹس کے

مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے پولیس تفتیش میں اہم انکشافات کیے ہیں . انہوں نے کہا کہ مجھے فوج میں بغاوت کے حوالے سے بیان پارٹی سربراہ یعنی عمران خان نے دینے کو کہا تھا .

سینئر صحافی و اینکرپرسن طلعت حسین نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شہباز گل نے تفتیشی افسران کو بتایا ہے کہ مجھے پارٹی سربراہ نے کہا تھا کہ آپ نےیہ بیان دینا ہے . شہباز گل نے دوران تفتیش مزید بتایا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ آپ اپنا بیان مکمل کرنا آپ کو چینل کی طرف سے کوئی نہیں روکے گا . یاد رہے کہ چینل کی نشریات کے دوران متنازع گفتگو پر شہباز گل کو گرفتار کر کے ان پر فوج کے ادارے میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے . دوسری جانب اے آر وائے نیوز کی انتظامیہ نے اپنے چینل پر تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ادارہ فوج کے خلاف کسی مہم کا حصہ نہیں .

. .
Ad
متعلقہ خبریں