مسجد الحرام میں ابرِ رحمت برسنے کی ویڈیو وائرل‘ خانہ کعبہ کا طواف کرتے زائرین کے چہرے کھل اٹھے

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ)مسجد الحرام میں رحمت کی بارش برسنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، اس دوران خانہ کعبہ کا طواف کرتے زائرین کے چہرے کھل اٹھے . تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خانہ کعبہ کی چھت پر ہونے والی بارش میزاب رحمت سے حطیم میں گر رہی ہے اور زائرین ان روح پرور مناظر کی وڈیو بنا رہے ہیں، اس دوران عمرہ زائرین صحن مطاف میں بارش کے دوران خسوع و خضوع سے دعائیں بھی مانگتے رہے کیوں کہ کئی روز کی شدید گرمی کے بعد ہونے والی بارش کے باعث اللہ کے گھر حاضری کے لیے موجود زائرین کی خوشی دوگنی ہوگئی .


دوسری طرف سال میں ایک سے زائد بار عمرہ کرنے کے خواہشمندوں کو خوشخبری سنائی گئی ہے کہ مسلمان سال میں بار بار عمرہ کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں، ان کے لیے عمرہ کی تعداد کی کوئی قید نہیں ہے، اس حوالے سے سعودی وزارت حج وعمرہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلمان عمرہ زائرین کسی بھی فضائی، زمینی یا سمندری راستے سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے لیے مملکت آسکتے ہیں، ان کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں اور سال میں عمرہ ادائیگی کی سعادت بار بار حاصل کی جا سکتی ہے .
بتایا گیا ہے کہ عمرہ کے نئے سیزن کا آغاز 30 جولائی کو ہوا جس نے نئے اسلامی ہجری سال کا آغاز کیا، مملکت میں حکام نے عمرہ کے نئے سیزن کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں جس میں 10 ملین سے زائد مسلمانوں کی آمد متوقع ہے، سعودی حکام نے کہا ہے کہ سال بھر میں عمرہ کرنے کے خواہشمند بیرون ملک مقیم مسلمانوں کے لیے کوئی زیادہ سے زیادہ حد مقرر نہیں ہے .
سعودی نیوز پورٹل اجیل نے رپورٹ کیا ہے کہ وزارت حج و عمرہ نے یہ بھی کہا کہ بیرون ملک مقیم مسلمان جدہ کے ہوائی اڈے تک محدود رہے بغیر سعودی عرب میں داخل ہو سکتے ہیں اور مملکت کے کسی بھی ہوائی اڈے کے ذریعے روانہ ہو سکتے ہیں، عمرہ کرنے کے لیے اعتمرنا ایپ سے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، بشرطیکہ درخواست دہندہ COVID-19 سے متاثر نہ ہو یا کسی مریض سے رابطے میں نہ آیا ہو .

. .

متعلقہ خبریں