عمران خان 5:15 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان آج شام پریس کانفرنس کریں گے . وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان 5:15 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے .

ذرائع کے مطابق عمران خان موجودہ سیاسی صورتحال اور شہباز گل کی گرفتاری پر بات کریں گے .
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس بھی جاری ہے . اجلاس میں فواد چودھری، علی امین گنڈا پور، عمر سرفراز ، عمر ایوب شریک ہیں . اجلاس میں عمران خان کو شہباز گل کیخلاف کیس اور عدالتی کارووائی سے آگاہ کیا جائے گا . اجلاس میں 13اگست کو ہونیوالے جلسے سمیت دیگر اہم امور بھی زیر غور آئیں گے .
اجلاس میں پی ٹی آئی اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی .

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان رہنماوں کو گائیڈ لائن سے آگاہ کریں گے . . خیال رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے غداری کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا . شہباز گل کو اسلام آباد کچہری میں پیش کیا گیا جہاں ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر نے کیس کی سماعت کی . اسلام آباد پولیس کی جانب سے عدالت سے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی .
شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی . پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم شہباز گل سے موبائل فون برآمد کرنا ہے . ملزم جس پیپر کو دیکھ کر بول رہا تھا وہ بھی برآمد کرنا ہے . پروگرام کس کے کہنے پر ہوا اس بارے میں بھی تفتیش کرنی ہے لہٰذا ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے . اسلام آباد کی عدالت نے غداری کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا . عدالت کی جانب سے کوہسار پولیس کو شہباز گل کو جمعہ کے روز دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں