جو بے یقینی معیشت میں تھی وہ ختم ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بجلی کے بلوں کو جلایا . عمران خان نے عوا م کو سول نافرمانی پراکسایا .

عمران خان نے 2014میں فسطائیت کا آغاز کیا . زبردستی ایک جتھے کے ذریعے لوگوں کو پولیس سے آزاد کرایا گیا،عمران خان نے نفرتوں کے بیج بوئے . ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد مذموم مہم چلائی گئی .
خرم دستگیر نے مزید کہا کہ جو بے یقینی معیشت میں تھی وہ ختم ہوگئی ہے،حکومت کے اقدامات کی وجہ سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے . ملک کے معاشی معاملات میں بہتری آرہی ہیں . معاشی بحران سے نمٹنے کا آغاز ہوگیا ہے . جمہوریت کے فروغ کیلئے سب کو ملک کر کام کرنا ہوگا . ادھر وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی طرف سے متنازع بیان دیے جانے کے بعد عندیہ دیا ہے کہ عمران خان کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے .
دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا . متنازع بیان دینے کا فیصلہ جس اجلاس میں ہوا تمام شرکاء کے خلاف مقدمہ درج ہو گا ضرورت پیش آئی تو عمران خان کو گرفتار کریں گے . رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بیان دینے کی ڈیوٹی شہباز گل اور فواد چودھری کی لگی دیکھنا ضروری ہے کیا اس بیان کے پیچھے پارٹی پالیسی تھی ،ان سے بڑی غلطی ہوئی ہے اور اب اس سے یہ کور نہیں کر سکیں گے .
خیال رہے کہ آج اسلام آباد کی عدالت نے غداری کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا . شہباز گل کو اسلام آباد کچہری میں پیش کیا گیا جہاں ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر نے کیس کی سماعت کی . اسلام آباد پولیس کی جانب سے عدالت سے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں