پشاور : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید ہوگیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے .

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور کے تھانہ متھرا کی حدود میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا .

شہید اہلکار نعیم ایف آر پی میں بطورکانسٹیبل ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا .

پولیس نے بتایا کہ اہلکار کو صبح گھر سے مسجد جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، فائرنگ سے اہلکار نعیم موقع پر جاں بحق ہوگیا .

پولیس کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ لگتاہے تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے .

گذشتہ روز پشاور میں تھانہ ریگی ماڈل ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی جانب سے موبائل سکواڈ پر فائرنگ کی گئی تھی ،ملزمان کی فائرنگ سے موبائل آفیسر شہید ہوگیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں