تیرہ اگست جلسہ، عمران خان نے قوم کے نام ویڈیو پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تیرہ اگست کے تاریخ ساز جلسے سے متعلق عوام کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تیرہ اگست کی رات آپ کو لاہور ہاکی اسٹیڈیم آنے کی دعوت دیتا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ سب نے آنا ہے، فیملیز بچے بزرگ اور خاص طورپر نوجوان جلسے میں آئیں، ہم نے چودہ اگست کا جشن بھی منانا ہے اور حقیقی آزادی کےسفر پر بھی جانا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم حقیقی آزادی کے آخری مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، ایک خودار قوم کیلئے میں سب کو دعوت دے رہا ہوں کہ ہم نے پاکستان کو وہ ملک بنانا ہے جو سوائے اللہ کےکسی کےآگے نہیں جھکتا۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جشن بھی منائیں گے اور طے کریں گے اپنے نظریے پر کیسے پہنچنا ہے؟واضح رہے کہ پی ٹی آئی تیرہ اگست کو لاہور کے ہاکی گراؤنڈ میں جشن آزادی اور حقیقی آزادی جلسہ کرنے جارہی ہے۔

Recent Posts

امریکی کانگریس کا پاکستانی انتخابات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی کانگریس نے پاکستان کے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں…

17 mins ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات طے کریں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

23 mins ago

ن لیگ سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان باہر آئیں گے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان…

30 mins ago

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

3 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

3 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

3 hours ago