عدالت کے حکم پر شہباز گل کا میڈیکل کرالیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے گرفتار رہنما شہباز گِل کا عدالت کے حکم پر میڈیکل مکمل کرلیا گیا جس کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔شہباز گل کا میڈیکل 3 رکنی بورڈ نے پمز اسپتال میں کیا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہبازگل پر کوئی تشدد نہیں ہوا، نہ تشددکے نشانات ہیں، شہباز گل مکمل تندرست ہیں، شہباز گل کسی بیماری کا شکار نہیں ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے خاندان سے ان کے پیچھے ابھی تک کوئی نہیں آیا، پارٹی کا کوئی چھوٹا بڑا عہدیدار تاحال شہبازگل کاپتہ کرنے نہیں آیا نہ ہی فیملی میں سے کسی نے پولیس سے رابطہ کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے وکلاء تھانے اور پولیس سے رابطے میں ہیں۔پولیس کے مطابق شہباز گل کے وکیل نے پولیس حراست میں تشدد کا الزام لگایا تھا، شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ جمعے کو عدالت میں پیش کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق شہباز گل کا موبائل فون تاحال نہیں مل سکا،شہبازگل کی نشاندہی پر موبائل برآمدگی کیلئے ہی ڈرائیور کے گھر پولیس گئی تھی۔دوسری جانب ڈرائیور کے اہلخانہ نے مزاحمت کی جس پر اہلخانہ کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازگل کے موبائل فون برآمدگی کیلئےمزید ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔خیال رہے کہ گرفتار شہباز گل کیخلاف غداری سمیت 10 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، گزشتہ روز عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا، کل پھر کورٹ میں پیش کیا جائیگا۔

Recent Posts

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

2 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

17 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

27 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

29 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

3 hours ago