ملازمین کیلئےعید سے قبل بڑی خوشخبری آگئی، تنخواہوں میں20فیصد اضافے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا . تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی لیئق احمد کا کہنا ہے کہ ملازمین کی 20 فیصد تنخواہوں میں اضافے سمیت پنشن میں بھی 10فیصد اضافہ کیا جارہا ہے .

انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی اداروں کے20ہزار سے زائد پنشنرز اس سہولت سے مستفید ہوں گے . ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ 2 سال سے فنڈز کی کمی کے باعث اضافے کا اطلاق نہیں ہوسکا تھا، تنخواہوں میں اضافے سے ملازمین کے مالی معاملات بہتر ہوں گے . لیئق احمد نے مزید کہا کہ فنڈز ملتے ہی تنخواہیں 20فیصد اضافے کے ساتھ ادا کی جائیں گی . خیال رہے کہ اس سے قبل ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی بجٹ منظور ہوا جس میں سرکاری ملازمین کو بھی ریلیف فراہم کیا گیا ہے جس سے وہ مستفید ہوں گے . . .

متعلقہ خبریں