ملازمین کیلئےعید سے قبل بڑی خوشخبری آگئی، تنخواہوں میں20فیصد اضافے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی لیئق احمد کا کہنا ہے کہ ملازمین کی 20 فیصد تنخواہوں میں اضافے سمیت پنشن میں بھی 10فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی اداروں کے20ہزار سے زائد پنشنرز اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا
کہ 2 سال سے فنڈز کی کمی کے باعث اضافے کا اطلاق نہیں ہوسکا تھا، تنخواہوں میں اضافے سے ملازمین کے مالی معاملات بہتر ہوں گے۔لیئق احمد نے مزید کہا کہ فنڈز ملتے ہی تنخواہیں 20فیصد اضافے کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی بجٹ منظور ہوا جس میں سرکاری ملازمین کو بھی ریلیف فراہم کیا گیا ہے جس سے وہ مستفید ہوں گے۔

Recent Posts

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش

  کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ…

11 mins ago

اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال، جماعت اسلامی کا غزہ ملین مارچ ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش…

19 mins ago

وزیراعلیٰ کی گمشدگی کا معاملہ،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کرلیا

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے معاملے پرسپیکر کے پی کے اسمبلی نے…

25 mins ago

احتجاج کی آڑ میں انتشاری بلوائیوں کا دارالحکومت پر دھاوا، حقائق منظرِ عام پر آگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیاسی جماعت کے مارچ کی آڑ میں بلوائیوں کی پر تشدد کارروائیوں کی…

33 mins ago

لاہور میں تحریک انصاف کا احتجاج، مختلف تھانوں میں 22 مقدمات درج

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں مختلف تھانوں…

35 mins ago

پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی پر سنگین الزامات…

48 mins ago