شہباز گل نے جو بیان دیا وہ خود بھی اسکا دفاع نہیں کر پارہے، تجزیہ کار

کراچی(قدرت روزنامہ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال شہباز گل کی گرفتاری، رانا ثناء کہتے ہیں کہ شہباز گل کا بیان عمران خان کے سازشی بیانئے کا تسلسل ہے، کیا بیان درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ شہباز گل نے جو بیان دیا وہ خود بھی اس کا دفاع نہیں کرپارہے ہیں، آپ کم از کم اپنے کئے پر معافی ہی مانگ لیں، عمران خان بیانیہ تو بناتے ہیں مگر اس کی ملکیت نہیں لیتے، شہباز گل نے اتنا بڑا بیان دیدیا لیکن پیچھے مڑ کر دیکھا تو پارٹی میں کوئی ساتھ نہیں کھڑاہے .

اطہر کاظمی نے کہا کہ حکمراں اتحاد اور پی ٹی آئی اپنی سیاست کریں اداروں کو ملوث نہ کریں، حکمراں اتحاد سیاسی طور پر عمران خان کا مقابلہ نہیں کرپارہا اسلئے پی ٹی آئی کو فوج کے سامنے کھڑا کرنا چاہتا ہے، نواز شریف ، مریم نواز اور خواجہ آصف کے فوج سے متعلق بیانات دیکھ لیں ان کی شہباز گل کے بیان سے کیا دل آزاری ہوئی ہوگی .

پی ٹی آئی اتنے دباؤ میں کیوں آگئی ہے کہ شہباز گل کو عدالت میں پیش کیا گیا تو کوئی رہنما یا کارکن وہاں نہیں پہنچا، شہباز گل کے پورے بیان میں چند باتوں پر ہی اعتراض کیا جاسکتا ہے .

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی باڈی لینگویج آج لجاحت کی تھی، عمران خان میں اخلاقی جرأت ہوتی تو بتادیتے نیوٹرل کون ہوتے ہیں، سپہ سالار کون تھا میر جعفر تھا یا میر صادق تھا، عمران خان ایکسپوژ ہوچکے ہیں ، عمران خان کی مقبولیت ان کے کسی کام نہیں آئے گی .

. .

متعلقہ خبریں