کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی کے مختلف جنرل تھانوں میں خاتون ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے بعد اب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تھانے میں ایک خاتون پولیس اہلکار کو ہیڈ محرر تعینات کردیا گیا ہے۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سینٹرل محمد معروف عثمان کے مطابق لیڈی ہیڈ کانسٹیبل فائزہ ظہیر کو ڈسٹرکٹ سینٹرل کے یوسف پلازہ تھانے میں ہیڈ محرر تعینات کیا گیا ہے۔
تھانے کے ایس ایچ او کے بعد ہیڈ محرر ایک اہم انتظامی عہدہ کہلاتا ہے۔ تھانے کے تمام دستاویزی معاملات کے علاوہ علاقے میں پولیس فورس کی پوسٹنگ اور اہم معلومات ہیڈ محرر کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ ایس ایس پی معروف عثمان کے مطابق ایسا انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن کی خواتین پولیس ملازمین کیلئے خود مختاری کی پالیسی کے باعث کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ڈسٹرکٹ میں مختلف خواتین تھانوں میں منشی کی ڈیوٹی بھی کر رہی ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…