نواز شریف نے اپنی محفوظ وطن واپسی کی شرط رکھ دی

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنی محفوظ وطن واپسی کی شرط رکھ دی اور چندرہنماؤں سے واپسی سےمتعلق رائے لی۔تفصیلات کے مطابق قبل ازوقت انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے بیک ڈور رابطے جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے انتخابات سے قبل اپنی محفوظ وطن واپسی کی شرط رکھ دی اور کہا تمام سیاسی جماعتوں اورقیادت کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔


ذرائع نے بتایا ہے کہ نوازشریف نے پارٹی کے چند رہنماؤں سے وطن واپسی سے متعلق رائے لی کہ کیا مجھے اسلام آباد آنا چاہیے یا لاہور۔ذرائع نے کہا ہے کہ اسلام آباد آمد کا آپشن وفاق میں پارٹی کی حکومت ہے جبکہ کچھ رہنماؤں نے لاہور آمد کا بھی مشورہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر کی تبدیلی پر لچک دکھانے کا کہا جارہا ہے۔
یاد رہے گذشتہ ہفتے ذرائع کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا وطن واپسی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں، نوازشریف عام انتخابات سے قبل وطن واپس نہیں آئیں گے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کا ایک گروپ نوازشریف کی فوری واپسی جبکہ دوسرا شدید مخالف ہے، ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو وطن واپسی پرجیل میں نہیں دیکھنا چاہتے، معاملات ٹھیک ہونے پر ہی وطن واپسی کا مشورہ دیں گے۔

Recent Posts

بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو…

3 mins ago

بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری کا عمل شروع…

15 mins ago

عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دھماکے میں پریس کلب کے صدر…

23 mins ago

فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا کیس میں وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کے…

35 mins ago

سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا سلمان بن…

44 mins ago

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ کی…

54 mins ago