ڈالر سستا ہونے سے قرضوں کے حجم میں کھربوں روپے کی کمی ہو گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ڈالر سستا ہونے سے قرضوں کے حجم میں کھربوں روپے کی کمی ہو گئی . تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہونے سے قرضوں کے حجم میں بھی کمی ہوئی ہے .

دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق چند روز کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 20 روپے کمی ہونے سے قرضوں کا حجم مجوعی طور پر 2320 ارب روپے کم ہوا ہے .
بتایا گیا ہے کہ ملکی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونے کا سلسلہ جمعرات کے روز بھی جاری رہا .
انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر مزید 3 روپے 3 پیسے کم ہوکر 218 روپے 88 پیسے ہوگئی . اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کا ریٹ 217 روپے پر مستحکم رہا . واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر چند ہی دنوں میں اپنی بلند ترین سطح سے 20 روپے سستا ہوچکا ہے، 28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، شہباز حکومت میں ڈالر 38 روپے 98 پیسے مہنگا ہوا، روپے کی قدر میں ساڑھے 17 فیصد کمی ہوئی .

تاہم گزشتہ ہفتے سے پاکستانی روپیہ کی قدر میں بہتری کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے بعد ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 8 فیصد اضافہ ہوچکا ہے .

. .

متعلقہ خبریں