خیبرپختونخواہ کے اسکولوں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخواہ کے اسکولوں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی، صوبے کے گرم علاقوں میں تعلیمی ادارے اب 15 اگست کی بجائے یکم ستمبر کو کھلیں گے .
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے سیکریٹری ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی شدت کے پیش نظر اسکولوں کو 31 اگست تک بند رکھا جائے .

مراسلے میں کہا گیا کہ تعطیلات میں توسیع میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ بچوں کی پڑھائی اور تعلیمی سال متاثر نہ ہو جس کیلئے بعد میں آنے والی چھٹیوں کو کم کیا جاسکتا ہے یا پھر اضافی کلاسز بھی لی جاسکتی ہیں . ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسر کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے جیسے ہی حکم نامہ موصول ہو گا اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں