مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے ہر قسم کے ویزوں پر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دے دی، فیصلے کا مقصد ایک سال میں 30 ملین عازمین تک پہنچنے کے سعودی 2030ء وڑن کے مقصد کو پورا کرنا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی
وزارت حج و عمرہ کے انڈر سیکرٹری عبدالرحمن شمس نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے سیاحتی ویزا سمیت تمام قسم کے ویزوں کے حامل افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت ہے، جس کے تحت اب کسی بھی قسم کے ویزے پر سعودی عرب آنے والے کے لیے اللہ کے گھر کی زیارت کرنا ممکن ہو گیا ہے، چاہے اس کا ویزا سیاحت کے لیے ہو یا کام یا کاروبار جیسے دیگر مقاصد کے لیے حاصل کیا گیا ہو۔انہوں نے سعودی ٹیلی ویڑن الاخباریہ کو بتایا کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے کچھ تنظیمی طریقہ کار کے تحت عمرہ کرنے کے لیے ترجیحی اپائنٹمنٹ بک کی جاتی ہے، اس فیصلے کا مقصد سعودی عرب کے 2030ء کے وڑن کو پورا کرنا ہے جس کا مقصد ہر سال 30 ملین عمرہ زائرین تک پہنچنا ہے کیوں کہ سعودی 2030 ویڑن ایک پرجوش ترقیاتی منصوبہ ہے جو مملکت کی تیل پر منحصر معیشت کو متنوع بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں سالانہ مناسک حج کے اختتام کے فوراً بعد نیا عمرہ سیزن 30 جولائی کو شروع ہوا، سعودی حکام کو نئے سیزن میں ایک کروڑ سے زائد عمرہ زائرین کی آمد متوقع ہے جب کہ سال بھر میں عمرہ کرنے کے خواہشمند بیرون ملک مقیم مسلمانوں کے لیے کوئی زیادہ سے زیادہ حد مقرر نہیں ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے یہ بھی کہا کہ
بیرون ملک مقیم مسلمان جدہ کے ہوائی اڈے تک محدود رہے بغیر سعودی عرب میں داخل ہو سکتے ہیں اور مملکت کے کسی بھی ہوائی اڈے کے ذریعے روانہ ہو سکتے ہیں، عمرہ کرنے کے لیے اعتمرنا ایپ سے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، بشرطیکہ درخواست دہندہ COVID-19 سے متاثر نہ ہو یا کسی مریض سے رابطے میں نہ آیا ہو۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…