تاجروں پر فکس ٹیکس ختم کرنے پر 30 ارب روپے کے محصولات دیگر شعبوں سے لینے کی تیاریاں کرلی گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تاجروں پر فکس ٹیکس ختم کرنے پر 30 ارب روپے کے محصولات دیگر شعبوں سے لینے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں . ذرائع ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس پالیسی کے شعبے میں ٹیکسٹائل، کھاد، چینی اور سگریٹ پر مزید ٹیکس لگانے کا امکان ہے .

ذرائع کے مطابق نئے ٹیکس، آرڈیننس کی صورت میں 24 اگست سے پہلے عائد کیے جانیکا امکان ہے .
ایف بی آر اگلے ہفتے اپنی تجاویز کو حتمی شکل دے کر وزارت خزانہ کو بھجوا دیگا .
وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ دکانوں پر ٹیکس سے متعلق کچھ تاجروں کے تحفظات تھے ، چھوٹے تاجروں پر زیادہ بوجھ پڑ رہا تھا اس لیے ٹیکس سے متعلق دوبارہ غور کر رہے ہیں، عارضی طور پر اس فکسڈ ٹیکس کو گزشتہ رجیم پر لے گئے ہیں . عائشہ غوث پاشا کے مطابق ستمبر تک معاملے کو مزید بہترکیا جائیگا، ایسا نہیں کہ کسی طبقے کو ٹیکس چھوٹ مل رہی ہے، ملک کو خود مختار بنانا ہے تو سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ملک کے لیے کردار ادا کرنا ہے تو جس کے زیادہ وسائل ہیں وہ زیادہ ٹیکس دے .

. .

متعلقہ خبریں