ممنوعہ فنڈنگ کیس: پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو اسد قیصر کیخلاف انکوائری سے روک دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پشاور ہائیکورٹ نے فارن فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کو سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف کارروائی کرنے سے آئندہ سماعت تک روک دیا، 6 سوالات کے جوابات بھی طلب کر لئے گئے۔پشاور ہائیکورٹ میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی انکوائری سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، اسد قیصر عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت سابق سپیکر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کمیٹی نے تمام اکاؤنٹس کا ریکارڈ خود چیک کیا، پارٹی نے 13 اکاؤنٹس سے لاتعلقی ظاہر کی، کوئی بھی اکاؤنٹ اسد قیصر کا ذاتی نہیں، یہ پارٹی کے صوبائی چیپٹر کے اکاؤنٹس ہیں، حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دلائل پیش کئے۔
عدالت عالیہ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ایف آئی اے کو سابق سپیکر اسد قیصر کے خلاف انکوائری کرنے سے آئندہ سماعت تک روکنے کا حکم دیا۔

ایف آئی اے سے پوچھا گیا کہ الیکشن کمیشن نے کارروائی کے لئے کوئی ہدایات جاری کی ہی کیا وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کو اس کیس میں تحقیقات کا کہا ہی کیا پولیٹکل پارٹی آرڈر 2002 ایف آئی اے کے دائر کار میں آتا ہی کیا ایف آئی اے کا طلبی کا نوٹس بدنیتی اورسیاسی اثرورسوخ پر مبنی تو نہیں کیا ایف آئی اے کے پاس خلاف کارروائی کا اختیار ہے کہ نہیں، ۔اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ایف آئی اے کا نہیں، اکاؤنٹس سے ٹرانزکشن قانون کیمطابق کی گئی ہے، یہ صرف اور صرف سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

5 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

6 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

7 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

7 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

7 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

7 hours ago