پاؤں میں جلن ختم کرنے کے لئے گھریلو علاج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثر اوقات آپ اپنے پاؤں کے تلوؤں میں گرمائش محسوس کرتے ہیں یا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جسے آگ نکل رہی ہے ۔

اگر آپ حقیقتاً ایسا محسوس کرتے ہیں تو اسکی 2 وجوہات ہوتی ہیں جو کہ بہت عام ہیں۔

1 ۔ اعصابی کمزوری

2۔ شوگر کا مرض

ایسی صورتحال میں آپ کو فوری طور پر ڈاکٹروں سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے اور اگر آپ اس کا علاج دیسی طریقوں سے کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو آج کچھ ٹوٹکے بتائیں گے۔

1۔ غذا میں تبدیلی:
اگر آپ کو شوگر ہے تو آپ کی اس تکلیف کا باعث آپ کی غذا ہے اس لئے ایسی غذا کھائیں جس سے آپ کا شوگر لیول نارمل رہے۔

اچھی غذاکے ذریعے شوگر کو کنٹرول کرنا ۔پیروں کی جلن کے لئے بہت مفید ہے۔

2۔ پیروں کو خشک رکھنا:
اپنے پیروں کو بے چینی سے بچانے کا ایک گھریلو طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ اپنے پیروں کو خشک رکھیں ایسے موزے پہنیں جن میں سے ہوا کا گزر ہو سکے۔

3۔ ٹھنڈے پانی میں پاؤں ڈالیں:
پیروں کوٹھنڈے پانی میں بھگوئیں تاکہ خون کا دوران پیروں کی طرف ہو ۔پیروں کو اس وقت تک پانی میں بھگوئیں جب تک جلن ختم نہ ہوجائے پیروں پر خالی برف نہ لگائیں بلکہ ٹھنڈے پانی میں پیروں کو ڈال کر بیٹھیں۔

4۔ پاؤں کی مالش کریں:
اپنے پیروں پر مالش کریں یا کسی اور سے کروائیں۔اس سے بھی پیروں کی طرف دوران خون بڑھے گا،اور پیروں کی جلن کم ہو جائے گی۔

5۔ ورزش کریں:
اس تکلیف کے باعث بعض اوقات چلنا پھرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے ،باقاعدہ ورزش کرنا بھی پیروں کی جلن دور کرنے کے لئے بہترین ہے۔

ورزش کرنے سے دوران خون صحیح ہوتا ہے،اور جب خون صحیح طرح گردش کرتے ہوئے پیروں میں پہنچتا ہے تو پیروں کی گر می دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

5 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

5 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

5 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

6 hours ago