ابوظہبی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہیلی کاپٹر اڑانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، شیخ محمد نے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں ہیلی کاپٹر اڑانے کی تربیت حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر کی ہیلی کاپٹر اڑاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو خود ہیلی کاپٹر اڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا یہ ویڈیو نئی ہے یا دوبارہ پوسٹ کی گئی کوئی پرانی ویڈیو ہے تاہم اس میں دکھایا گیا ہے کہ روایتی لباس میں ملبوس یو اے ای کے صدر چند آبی ذخائر کا فضائی معائنہ کر رہے ہیں اس دوران جب انہیں احساس ہوا کہ ان کی ویڈیو بنائی جارہی ہے تو شیخ محمد کے چہرے پر ان کی مخصوص مسکراہٹ بکھر جاتی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے رہنماء رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ کے گریجویٹ ہیں، جہاں انہوں نے آرمر، ہیلی کاپٹر فلائنگ، ٹیکٹیکل فلائنگ اور پیرا ٹروپس کی تربیت حاصل کی اور یہ پہلا موقع نہیں جب شیخ محمد کو متحدہ عرب امارات کے اوپر ہیلی کاپٹر اڑاتے ہوئے دیکھا گیا بلکہ اس سے پہلے 2017 میں بھی انہیں 2 بار ملک بھر میں ہیلی کاپٹر اڑاتے ہوئے دیکھا گیا اور اس کی ویڈیوز بالترتیب مارچ اور ستمبر میں وائرل ہوئیں، جن میں سے پہلی میں وہ متحدہ عرب امارات کے پہاڑی علاقوں کو دیکھ رہے تھے جب کہ دوسری ویڈیو میں انہیں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے اوپر پرواز کرتے دیکھا گیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…