پاک فوج کے سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیا اعزاز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ برطانوی وزارت دفاع کے مطابق جنرل باجوہ نے آج منعقد ہونے والی سوورین پریڈ فار کمیشنگ کورس 213 میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کی، سینڈہرسٹ ملٹری اکیڈمی میں منعقد تقریب میں درجنوں ممالک کے فوجی سربراہان بھی شریک تھے۔
پریڈ میں جنرل باجوہ کے ساتھ ڈی جی، آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر اور ملٹری اتاشی کرنل رانا آصف خان بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ رائل ملٹری اکیڈمی کی بنیاد 1741 میں وُلچ میں آرٹلری اور انجنیئرز کی تربیت کے لیے قائم کی گئی تھی، دوسری جنگ عظیم کے بعد رائل ملٹری اکیڈمی اور رائل ملٹری کالج کو ضم کرکے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ قائم کردی گئی۔
سینڈہرسٹ میں پہلی کمیشنگ پریڈ 14 جولائی 1948 کو منعقد ہوئی تھی۔اس اکیڈمی سے تربیت مکمل کرنے والوں میں 208 برٹش کیڈٹس کے علاوہ 26 ممالک کے 41 انٹرنیشنل آفیسرز کیڈٹس بھی شامل تھے۔وزارت دفاع کے مطابق سی سی 213 میں تربیت مکمل کرنے والوں میں پاکستانی کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

5 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

12 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

21 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

35 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

41 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

53 mins ago