پورا ہفتہ سخت گرمی میں گزارنے کے بعد یو اے ای والوں کیلئے ٹھنڈے ٹھار ویک اینڈ کی پیشگوئی

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) پورا ہفتہ سخت گرمی میں گزارنے کے بعد متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں کے لیے ٹھنڈے ٹھار ویک اینڈ کی پیشگوئی کردی گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے رہائشی گزشتہ ایک ہفتے سے ملک میں گرمی کی شدید گرمی سے کچھ مہلت کی توقع کر سکتے ہیں کیوں کہ امارات میں جہاں گزشتہ 2 دنوں کے دوران 50 ڈگری سینٹی گریڈ کا درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا وہاں ہفتے کے آخر میں درجہ حرارت میں کمی کی توقع ہے۔
اس حوالے سے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) کی طرف سے جاری کردہ 5 روزہ پیش گوئی کے مطابق ہفتہ ، اتوار اور پیر کو بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے، ملک کے مشرقی اور جنوب میں ہونے والی بارش سے درجہ حرارت میں کمی ہوگی جب کہ ابر آلود موسم ہفتے کے آخر تک برقرار رہے گا، پیر کو 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والی ہوائیں دھول اور ریت کو اُٹھائیں گی۔
اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ ملک مشرق سے ہوا کے دباؤ سے متاثر ہوگا ، 14 سے 17 اگست کو مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ، نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے اس سلسلے میں ایک نوٹس جاری کیا۔ خیال رہے کہ موسلا دھار بارشوں نے حال ہی میں ملک کے مشرق میں تباہی مچائی جہاں کئی علاقوں میں سیلاب آ گیا، طوفانی بارشوں سے 7 افراد ہلاک ہوئے، سینکڑوں لوگوں کو ان کے سیلاب زدہ گھروں سے نکال کر عارضی رہائش گاہوں اور ہوٹلوں میں رکھنا پڑا جب کہ سیلاب سے کئی غیرملکیوں کے پاسپورٹس اور ضروری دستاویزات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، شمالی امارات میں سیلاب سے آنے والی تباہ کاریوں کے بعد تمام قومیتوں کے تارکین وطن پاسپورٹ، تصدیق شدہ تعلیمی دستاویزات، پیدائش اور شادی کے سرٹیفیکیٹس اور تجارتی لائسنس کو نقصان پہنچنے کی اطلاع دے رہے ہیں، جس کی بناء پر مختلف سماجی تنظیموں کی درخواستوں کے بعد دبئی میں ہندوستانی، پاکستانی اور فلپائن کے سفارتی مشنوں نے سیلاب میں اپنے کاغذات کھونے والے افراد کی مدد کے لیے تعاون شروع کردیا۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

2 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

2 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

3 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

3 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

3 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

4 hours ago