فٹبال ورلڈکپ 2022 کی افتتاحی تقریب کا دن تبدیل

دوحا(قدرت روزنامہ)فیفا کے زیر انتظام فٹبال ورلڈکپ 2022 کی افتتاحی تقریب کا دن تبدیل کردیا گیا۔ فیفا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فٹبال ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ 20 نومبر کی شام ہوگا۔
فٹبال ورلڈکپ 2022 کا پہلا میچ میزبان ملک قطر اور ایکواڈر کے درمیان ہوگا جبکہ 21 نومبر کی دوپہر کو شیڈول سینیگال اور نیدرلینڈز کا میچ اب شام میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ 2022 میں کھیلا جانے والا فٹبال ورلڈکپ 92 سالہ تاریخ میں پہلا ہے جو نومبر اور دسمبر میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل 21 ایڈیشن مئی، جون اور جولائی کے آخر میں کھیلے گئے تھے۔
قطر میں کھیلے جارہے فٹبال ورلڈکپ میں اسرائیلی شہریوں کو میچز دیکھنے کی اجازت بھی مل گئی ہے۔یاد رہے کہ قطر کے دو خلیجی عرب ہمسایوں بحرین اور متحدہ عرب امارات نے پونے دو سال قبل اسرائیل کے ساتھ تاریخی معاہدوں پردست خط کیے تھے۔ اس کے برعکس قطر نے ابھی تک اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار نہیں کیے ہیں البتہ ان کے درمیان غیر رسمی روابط وتعلقات جاری ہیں۔

Recent Posts

سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…

4 mins ago

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

10 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

14 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

21 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

24 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

25 mins ago