غیر ملکیوں کو 6 ماہ سے زیادہ کویت سے باہر رہنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

کویت سٹی(قدرت روزنامہ) کویت نے غیر ملکیوں کو 6 ماہ سے زیادہ ملک سے باہر رہنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا، آرٹیکل 18 (پرائیویٹ ویزا) کے حامل غیرملکیوں کو یکم نومبر 2022ء سے پہلے کویت میں داخل ہونا ہوگا . عرب ٹائمز آن لائن نے رپورٹ کیا ہے کہ سال کے آخر تک ایسے تارکین وطن جن کے پاس فیملی ویزا (ڈپینڈنٹ) ہے وہ 6 ماہ سے زیادہ کویت سے باہر نہیں رہ سکیں گے، ایسا کرنے پر ان کا ویزا ضبط کر لیا جائے گا کیوں کہ وزارت داخلہ کے ریزیڈنسی ڈیپارٹمنٹ نے ان لوگوں کے لیے آرٹیکل 18 (پرائیویٹ شعبے) کے رہائشی اجازت ناموں کی منسوخی کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے جو 6 ماہ سے زائد عرصے سے کویت سے باہر ہیں .


بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے پر عمل درآمد یکم نومبر 2022ء سے شروع ہو رہا ہے، جس کے تحت جو لوگ یکم مئی سے پہلے کویت چھوڑ چکے ہیں انہیں ملک واپس آنا چاہیے، اگر وہ نہیں چاہتے ہیں کہ ان کی رہائش منسوخ ہو جائے تو ایسے غیرملکی یکم نومبر تک کویت واپس آجائیں .
مقامی روزنامہ الرائی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آرٹیکل 22 (ڈپینڈنٹ/فیملی ویزا) اور آرٹیکل 24 کے حامل افراد کے لیے بھی یہی طریقہ کار اپنایا جائے گا، اس سے پہلے وبائی امراض کی وجہ سے صرف انسانی ہمدردی کے نقطہ نظر سے غیر ملکیوں کو کویت سے باہر رہنے اور آن لائن اپنے ویزے کی تجدید کرنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم اب معاملات میں بہتری آنے پر6 ماہ سے زیادہ ملک سے باہر رہنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے .

علاوہ ازیں کویت میں مخصوص ویزا رکھنے والے غیرملکیوں کیلئے نئی ہیلتھ انشورنس لازمی قرار دے دی گئی، پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے 18 نمبر ویزا کے حامل تقریباً 20 لاکھ تارکین وطن اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیا لازمی ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی، اس مقصد کے لیے ہیلتھ انشورنس ہسپتال کمپنی (ضمان) نے حال ہی میں میونسپلٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے اہم میٹنگ کی ہے جس میں شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے جاری منصوبوں اور ورک پلان پر غور کیا گیا، میٹنگ میں اس کردار پر توجہ مرکوز کی گئی جو ضمان صحت کے شعبے میں ادا کرے گا اور صحت کی دیکھ بھال کے اشاریوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جاری کوششوں میں حصہ ڈالے گا .

. .

متعلقہ خبریں