پاکستان نے بھارت کے داسو حملے میں ملوث نہ ہونے کے بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان نے بھارت کے داسو حملے میں ملوث نہ ہونے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے داسو دہشت گرد حملے میں ملوث نہ ہونے کا مضحکہ خیز بیان مسترد کرتے ہیں، پاکستان متعدد مرتبہ یہ ناقابل تردید شواہد سامنے لاچکا ہے کہ بھارت پاکستان میں نہ صرف دہشت گردی کرانے بلکہ اس کی منصوبہ بندی، معاونت و مدد اور سرپرستی میں بھی ملوث ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گزشتہ برس عالمی برادری کو اس ضمن میں ٹھوس شواہد پر مبنی دستاویزات فراہم کرچکے، حال ہی میں لاہور حملے میں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق ثبوت بھی ہم نے پیش کیے ہیں، پاکستان کے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی کا ناقابل تردید چہرہ کمانڈر کلبھوشن یادیو ہے جو مارچ 2016 میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کو استعمال کرنا بند کرے، پاکستان خطے کے امن وسلامتی کو خطرے سے دوچار کرنے والی بھارتی فتنہ انگیزیوں کو بے نقاب اور ان کی مخالفت کرتا رہے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نام نہاد ’سب سے بڑی جمہوریت‘ بھارت سے زیادہ دنیا میں کوئی ریاست تضادات کا شکار نہیں، ’ہندتوا‘ سوچ اور نفرت و تشدد پھیلانے والوں کا 1947 کے واقعات کو منفقانہ اور یک طرفہ انداز میں بیان کرنا شرمناک ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تاریخ مسخ کرنا اور نسل پرستی کو ہوا دینا آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت کا خاص وطیرہ اور پہچان ہے، آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت ہمیشہ سیاسی مقاصد کے لیے نفرت و تقسیم کے نئے بیج بوتی رہتی ہے، توقع ہے کہ بھارت میں رہنے والی معتدل آبادی مزید تقسیم کرنے کے سیاسی ہتھکنڈے کو مسترد کرے گی۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

3 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

4 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

5 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

5 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

5 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

5 hours ago