لاہور (قدرت روزنامہ)اورنج لائن میٹروٹرین سے متعلق پنجاب حکومت کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر اورنج لائن میٹروٹرین میں بزرگوں اورخصوصی افراد کو مفت سفر کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں اورنج لائن میٹروٹرین کا کرایہ اسٹیج وائز مقررکرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اورنج لائن میٹروٹرین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا جائزہ لینے کیلئے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی گئی۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ خواتین اورطلباء کو اورنج میٹروٹرین کے کرائے میں رعایتی پیکیج دیا جائے گا جبکہ اورنج لائن میٹروٹرین کے سٹیشنز پربھی سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بس کا پہلا پائلٹ پراجیکٹ لاہور میں شروع کیا جائے گا، عوام کو جدید ترین ماحول دوست بسوں میں سفر کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔
واضح رہے کہ اجلاس میں سابق چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات سلمان غنی،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سی ای او ڈائیوو،سیکرٹریز منصوبہ بندی و ترقیات،انرجی،فنانس،ٹرانسپورٹ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…