کراچی کے بعد ملک کے دیگر صارفین کے لیے بھی بجلی مہنگی کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے بعد ملک کے دیگر صارفین کے لیے بھی بجلی مہنگی کردی۔نیپرا اعلامیے کے مطابق کےالیکٹرک کے سوا دیگر تمام ڈسکوز کے لیے بجلی 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔نیپرا نے جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی 9 روپے 90 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے جی نے 9 روپے 91 پیسے یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، لیکن نیپرا نے 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 10 بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ اگست کے بلوں میں وصول کریں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ صرف ایک ماہ کے لیے لاگو ہوگا، نیپرا کے تازہ فیصلے سے بجلی صارفین پر 156 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے پہلے مئی کے ایف سی اے صارفین سے 7 روپے 71 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو صرف ایک ماہ کے لیے تھا، جو مئی کی نسبت جون میں 1 روپیہ 99 پیسے زیادہ چارج کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف جون، اگست کے بلوں پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔اسے قبل نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی قیمت میں تاریخی اضافہ کیا اور جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 11 روپے 10 پیسے مہنگی کی گئی۔

Recent Posts

مانجھی پور،نہر میں نہاتے ہوئے 9 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

مانجھی پور(قدرت روزنامہ)مانجھی پور کے قریب گوٹھ شمس الحق کھوسہ کے رہائشی 9 سالہ عمران…

8 mins ago

دکی ، وین بے قابو ہوکر الٹ گئی ،2 خواتین اور بچوں سمیت 6 مسافر زخمی

دکی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے رباط کے مقام پر مسافر وین بے قابو…

15 mins ago

کوئٹہ، 3 معصوم بہن بھائیوں کا قتل، ملزم کو 3 بار سزائے موت کی سزا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیشن جج سریاب جناب نجیب اللہ کاکڑ نے 4معصوم بہن بھائیوں کو تیز دھار…

23 mins ago

واجبات کی عدم ادائیگی پر مچ جیل کی بجلی کاٹ دی گئی، سکیورٹی خدشات بڑھ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)واجبات کی عدم ادائیگی پر بلوچستان کی سب سے بڑی جیل سینٹرل جیل مچ…

30 mins ago

خضدار ،بساک کی جانب سے بلوچ لٹریسی کمپین کے تحت ایجوکیشنل واک کا انعقاد

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے بلوچ لٹریسی کمپین کے تحت ” سکندر…

35 mins ago

تحصیل زہری ،صوہندہ ڈیم کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنیکا انکشاف

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار کے تحصیل زہری میں ایک ارب روپئے کی لاگت سے بننے والے صوہندہ…

49 mins ago