پی سی بی کے فیصلے چیلنج کرنے کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو یونین کی ضرورت ہے: شاہد آفریدی

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق کپتان شاہد آفریدی کا ماننا ہے کہ پلیئرز یونین کا قیام پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے بہت سود مند ثابت ہوگا۔ آفریدی کے تبصرے اس بات کے سامنے آنے کے بعد سامنے آئے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) غیر ملکی فرنچائز ٹی ٹونٹی لیگز میں حصہ لینے کے لیے کھلاڑیوں کو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) دینے سے گریزاں ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ ایک یونین سے کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کے درمیان پیدا ہونے والے بہت سے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی لیکن وہ اس بات کو کہنے میں اس لیے محتاط تھے کہ پی سی بی اس میں بڑی رکاوٹ بنے گا۔ 42 سالہ سابق کپتان نے کہا کہ پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان مسائل ہوتے رہیں گے کیونکہ کھلاڑیوں کے پاس بورڈ کے فیصلوں کو چیلنج کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ انضمام الحق اور مشتاق احمد جیسے سینئر کھلاڑیوں نے اپنے کھیل کے دنوں میں پلیئرز ایسوسی ایشن بنانے پر زور دیا تھا لیکن بورڈ نے ایسا نہیں ہونے دیا۔ لیجنڈری آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ جانتا ہے کہ ٹیم پر ان کے فیصلے پر کیسے اثر انداز ہونا ہے کیونکہ وہ ٹیم کے کپتان کو خوش رکھتے ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میں کسی کپتان کا نام نہیں لوں گا لیکن بورڈ صرف کپتان کو خوش کرنا چاہتا ہے، اس کے مطالبات ماننا چاہتا ہے، کھلاڑیوں کے مسائل زیادہ اہمیت نہیں رکھتے، اصل بات کپتان کی ہے، کھلاڑی کپتان کی بات مان لیں گے، اگر کپتان کھلاڑیوں سے کسی چیز پر دستخط کرنے کو کہے تو وہ کریںگے ، کھلاڑی نہیں جانتے کہ بورڈ کپتان کو خوش رکھے ہوئے ہے ،یہ چیزیں ہوتی ہیں اور اب بھی ہو رہی ہیں، کھلاڑیوں کو اب بھی مسائل ہیں، اس لیے پلیئرز ایسوسی ایشن کی تشکیل بہت سود مند ثابت ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کے درمیان کچھ مسائل جاری ہیں کیونکہ کھلاڑیوں کو متحدہ عرب امارات میں ہونے والے آئی ایل ٹی 20 ٹورنامنٹ اور کرکٹ جنوبی افریقہ کی ٹی ٹونٹی لیگ میں شرکت کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ کئی پاکستانی سٹارز نے ابھی تک اگلے سیزن کیلئے اپنے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیے ہیں کیونکہ انہوں نے پی سی بی سے اپنے وکلاء کے ساتھ معاہدے کو مکمل طور پر طے کرنے کے لیے کچھ اضافی وقت کا مطالبہ کیا ہے۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

12 mins ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

23 mins ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

33 mins ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

49 mins ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

1 hour ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

1 hour ago