نوازشریف نے رانا ثناء اللہ اورچوہدری شیر علی کے درمیان صلح کرادی

لندن (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے وزیر داخلہ راناثناء اللہ خان اور مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما چوہدری شیر علی کے درمیان صلح کرادی ہے اور انہوںنے دونوں رہنمائوں کو ہدایت کی ہے کہ فیصل آباد کے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر عابد شیر علی کی کامیابی کیلئے ملکر انتخابی مہم چلائیں ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے اطلاعات کے سابق وزیرمملکت فرخ حبیب کی خالی قرار دی گئی نشست پر ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے میاں نوازشریف نے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ اور مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما کے درمیان اختلافات ختم کر نے اور اتفاق رائے سے انتخابی مہم چلانے کیلئے دونوں رہنمائوں سے الگ الگ رابطہ قائم کیا اور انہیں ہدایت کی کہ پارٹی کے مفاد میں آپس کے اختلاف ختم کر دیں تاکہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کو ہرانے میں آسانی ہو اور عابد شیر علی کی جیت کو یقینی بنایا جائے ۔
واضح رہے کہ چوہدری شیر علی اور رانا ثناء اللہ کے درمیان مسلم لیگ (ن)فیصل آباد میں کئی سالوں سے اختلافات چل رہے ہیں اور دونوں نے ماضی کے کئی انتخابات میں ایک دوسرے کی مخالفت کی جس کی وجہ سے فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن)کو نقصان اٹھانا پڑا اور 2018ء کے انتخابات میں چوہدری شیر علی کے بیٹے عابد شیر علی کو تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب سے بارہ سو ووٹوں سے شکست کا سامنا کر نا پڑا جبکہ چوہدری شیر علی کی مخالفت کے باعث رانا ثناء اللہ کو صوبائی اسمبلی کی نشست میں شکست ہوئی اور دونوں نے پارٹی پالیسی کے خلاف دیگر جماعتوں کے امیدواروں کو سپورٹ کیا تاہم اب میاں نوازشریف نے ان کے درمیان صلح کرادی ہے اور اس ضمن میں انہوںنے وزیر اعظم شہباز شریف جو پارٹی صدر بھی ہیں اور مریم نواز کو ہدایت کی کہ ضمنی الیکشن میں عابد شیر علی کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے پارٹی کی انتخابی مہم تمام رہنما ملکر چلائیں اور آپس کے اختلافات کو ختم کیا جائے ۔

Recent Posts

خضدار، چمروک کے مقام پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق ،9افراد زخمی

   خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق…

1 min ago

کے الیکٹرک نے ایک ہفتے میں دوسری بار بجلی 3روپے 85پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے صارفین کیلئے ایک ہفتے میں دوسری بار بجلی مہنگی کرنے کی درخواست…

6 mins ago

وزیراعظم کا موجودہ حکومت کے پہلے ماہ میں 6لاکھ 91ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا نوٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ حکومت کے پہلے ماہ میں 6لاکھ 91ہزار میٹرک…

12 mins ago

تحریک انصاف کس ایشو پر بات کرنا چاہتی ہے ۔۔؟ اہم رہنما نے واضح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کس ایشو پر بات کرنا چاہتی ہے ۔۔؟ پی ٹی…

16 mins ago

تاخیر دولہے کو لے ڈوبی، دلہن کا صاف انکار، ہرجانہ دینا پڑگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست بہار کے کاٹہار ضلع میں دلہن نے اس وقت…

29 mins ago

سیلولر کمپنیاں تذبذب کا شکار ، نان فائلرز کی 5 لاکھ سے زائد سمز بلاک کرنا مسئلہ بن گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر، پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز میں…

33 mins ago