سدرہ بتول نے ڈراموں میں نظرنہ آنے کی وجہ بتادی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف اداکارہ سدرہ بتول نے مداحوں کو ڈراموں میں نظر نہ آنے کی وجہ بتائی ہے۔گزشتہ روز اداکارہ سدرہ بتول نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سوال جواب کا ایک سیشن رکھا۔

اس دوران ایک انسٹاگرام صارف کا سدرہ بتول سے پوچھنا تھا کہ آپ نے ڈراموں میں کام کرنا بالکل چھوڑ دیا ہے۔جس کا جواب دیتے ہوئے سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ نہیں، اب سے بس میں اللہ کے لیے کام کروں گی، اگر کوئی ایسا ڈرامہ بنتا ہے جو کہ اسلام سے متعلق ہو تو میں ضرور کروں گی۔ایک صارف کا پوچھنا تھا کہ اچانک آپ کی زندگی میں اتنا بڑا بدلا کیسے آیا؟ ابھی حال ہی میں تو آپ فوٹو شوٹ کر رہی تھیں۔

اس سوال کے جواب میں سدرہ بتول کا کہنا تھا کہ آپ کی زندگی میں تبدیلی کسی بھی لمحے آ سکتی ہے، آئندہ میں صرف حجاب میں کام کروں گی، کون کہتا ہے کہ حجاب میں کام نہیں کیا جا سکتا۔واضح رہے کہ سدرہ بتول عرصہ دراز سے ٹی وی اسکرین سے دور ہیں اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا سے بغیر حجاب کی تصویریں بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

Recent Posts

مالی معاملات پر اختلاف، تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے پر کام بند

تربیلا غازی(قدرت روزنامہ) تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے پر کام کرنے والی مشاورتی فرم…

6 mins ago

پاکستانی ٹیم میں سب اچھی چیز کیا ہے ؟ بھارتی کپتان روہت شرما نے بڑا بیان جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ وہ…

12 mins ago

صحافیوں کا واک آوٹ ختم کرنے پر شکریہ ادا کرتاہوں ،وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

پریس کلب کی تالہ بندی کے حوالے حقائق جانے کےلئے کمیٹی بنادی گئی ہے ،وزیراعلی…

27 mins ago

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ…

51 mins ago

آرمی چیف سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات، وزیراعظم سے بھی ملیں گے

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان…

54 mins ago