اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسکر اکیڈمی نے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کو خصوصی اعزاز دیا ہے۔عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ 1994ء میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم فاریسٹ گمپ کا ہندی ورژن ہے۔
اس لیے آسکر اکیڈمی کے آفیشل انسٹاگرام پیج نے ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں فلم’لال سنگھ چڈھا‘ اور ’فاریسٹ گمپ‘ کے کچھ مناظر کا آپس میں موازنہ کیا گیا ہے۔
اکیڈمی کی جانب سے یہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’ادویت چندن اور اتل کلکرنی کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ رابرٹ زیمیکس اور ایرک روتھ کی فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کا ہندی ورژن ہے، اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کی زندگی پر مبنی ہے جوکہ صرف اپنی مہربان طبیعت سے دنیا کو بدل دیتا ہے‘۔کیپشن میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’فاریسٹ گمپ میں مرکزی کردار مشہور اداکار ٹام ہانکس نے ادا کیا جبکہ لال سنگھ چڈھا میں مرکزی کردار عامر خان نے ادا کیا ہے‘۔
آسکر اکیڈمی کی جانب سے اس خصوصی پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 1994 کی فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کو آسکر ایوارڈز کی 13 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا تھا، جس میں سے اس فلم نے بہترین اداکار، بہترین ہدایتکاری، فلم ایڈیٹنگ، بہترین فلم، بیسٹ ویژیول افیکٹس اور اڈاپٹڈ اسکرین پلے کی کیٹیگریز میں ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…