ملک بھر مزید بارشیں ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔پنجاب میں خطۂ پوٹھوہار ،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، گجرات ، منڈی بہاؤالدین ، حافظ آباد ،گوجرانوالہ،سرگودھا، میانوالی ، خوشاب، لیہ، بھکر اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گجرات ، منڈی بہاؤالدین
،گوجرانوالہ اور میانوالی میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ صوبہ کے دیگراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔خیبرپختونخواصوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا ۔ تاہم ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پور، کوہستان ،بونیر،دیر،سوات، مالاکنڈ، صوابی ،پشاور، نوشہرہ ،مردان، کوہاٹ،کرم، بنوں ،وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مردان، کوہاٹ، کوہستان ،بونیر، سوات، ایبٹ آباد اورمانسہرہ میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔سندھ صوبہ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹھہ اوربدین میں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے۔بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم ژوب ، بارکھان اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔

Recent Posts

وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں 27ویں ترمیم پر اتفاق جیسی کوئی بات نہیں ہوئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے…

2 hours ago

پاکستان تحریک انصاف کا پشاور اور کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے احتجاج کی حکمت عملی تبدیل کرکےدوبارہ جلسے کرنے…

2 hours ago

حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے27 ویں آئینی…

2 hours ago

اپرکوہستان میں تیز رفتار بس کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق

کوہستان (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں شتیال کے مقام پر تیز رفتار…

2 hours ago

فلک شبیر کا’’تحفہ‘‘ دیکھ کرسارہ خان روپڑیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی فلک شبیر اور سارہ خان اکثر ہی…

2 hours ago

بولڈ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید، اداکارہ علیزے شاہ نے ردعمل دے دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی بولڈ ویڈیو پر ہونے والی تنقید…

2 hours ago