پینے کے پانی کے 22برانڈز غیرمعیاری نکلے، کون کونسے برانڈ شامل ہیں؟ نام بھی سامنے آگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان آبی وسائل کی تحقیقاتی کونسل نے بوتل کے پانی کے22برانڈز کو غیرمحفوظ قرار دے دیا۔

انگریزی جریدے ڈیلی ڈان کے مطابق وزارت کی طرف سے تحقیقاتی کونسل کو برانڈز کا پانی چیک کرنے اور اس کے نتائج مفاد عامہ کے تحت شائع کرنے کو کہا گیا تھا۔ تحقیقاتی کونسل نے پانی کے تمام برانڈز کے 180نمونے حاصل کرکے ان کے ٹیسٹ کیے۔

یہ نمونے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، سیالکوٹ، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان ، میانوالی، کراچی، ٹنڈوجام، بدین، کوئٹہ، لورالائی، پشاور، ایبٹ آباد، مظفر آباداور گلگت سے حاصل کیے گئے۔ ان نمونوں کے ٹیسٹ میں ثابت ہوا کہ 22برانڈز کا پانی صارفین کے لیے مضر صحت تھا۔

جن برانڈز کے پانی کو مضرصحت قرار دیا گیا ان میں پیور، ہنزہ، ہائیڈریڈ، بلیو پلس، سن لے، ایکوا کنگ، سپرنگ فریش لائف، یو ایف پیور ایج، ڈورو، ڈراپیس، پیوریکینا منرل، ڈراپس، بیسٹ نیچرل، البرکہ واٹر، کویو و دیگرشامل تھے۔ان برانڈز میں سے بعض کے پانی میں سوڈیم کی مقدار زیادہ پائی گئی، کسی کے پانی میں ٹی ڈی ایس کی مقدار زیادہ تھی ۔ اس کے علاوہ بھی ان کے پانی میں دیگر کئی طرح کے نقائص پائے گئے۔

Recent Posts

بیرسٹر سیف کا احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سے متعلق بڑا انکشاف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران…

15 mins ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین…

17 mins ago

ماہرہ شرما ایوارڈ شو میں سٹیج کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر پڑیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئیلیٹی شو بگ باس کی مشہور کنٹیسٹنٹ ،اداکارہ و ماڈل ماہرہ…

43 mins ago

تشدد کا راستہ اختیار کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تشدد اور دہشتگردی…

49 mins ago

تحریک انصاف کا کوئی لیڈر لاہور میں باہر نہیں نکلا، عالیہ حمزہ کی آڈیو لیک ہو گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز احتجاج کی کال دی تھی لیکن…

51 mins ago

خیرپور میں ایک ہی خاندان کے 13 افرادکاقاتل کون تھا؟جان کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

خیرپور (قدرت روزنامہ)پیرجو گوٹھ میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ…

55 mins ago