لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رانا ثنا ء اللہ اور عطا تارڑ کو خوفزدہ نہیں ہو نا چاہیے،اور دونوں کو پولیس کے سامنے پیش ہونا چاہیے . رانا ثنا اللہ اور دیگر کیخلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے .
جیو نیوز کے مطابق فواد چوہدری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ 25 مئی کے ملزمان کیخلاف 15 روز میں رپورٹ پیش ہو گی،انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ بنی گالہ پر چھاپے ماریں گے تو جاتی امرا اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے گھر بھی دور نہیں .
ہم اسٹریٹ موومنٹ شروع کریں تو یہ حکومت 5 دن نہیں چل سکتی،ہم سے دو حکومتوں کو ختم کرنے کا کہا گیا تو ہم سندھ حکومت کے خاتمے کی بات کریں گے . انکا کہنا تھا کہ شہباز شریف الیکشن کا اعلان کریں تو فریم ورک پر بات کر سکتے ہیں،صوبائی حکومتیں ختم کرنے کی باتیں الیکشن فریم ورک ہیں،پہلے الیکشن کا اعلان کریں .
شہباز گل نے کل مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کرایا کہ وہ گفتگو انہوں نے خود کی،حالانکہ شہباز گل پر بہت دباو ڈالا گیا کہ وہ کہیں یہ عمران خان نے کہا تھا .
فواد چوہدری نے کہا کہ میٹنگ ہوئی اور نہ کوئی بیان ہوا،رانا ثنا اللہ کو قصے کہانیاں بنانے کا شوق ہے،آج عمران خان لاہور جلسے میں بڑے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے . واضح رہے کہ اس سے پہلے تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو شکست دی گئی،شہباز گل کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا . سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عوام کو آج بھی اپنی طاقت کا اندازہ نہیں ہے،جب لوگ باہر نکلتے ہیں تو سیاسی زلزلہ بہت دور تک جاتا ہے . پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے مظالم کی انتہا کر دی ہے،عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا . ظلم جب حد سے بڑھ جائے تو مٹ جاتا ہے .
. .