ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران ایک ہفتے میں 14 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ4 سے 10 اگست کے دوران ملک بھر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سکیورٹی آپریشن کے دوران 14 ہزار837 غیرقانونی تارکین کوگرفتارکیا گیا،ان میں سے 8 ہزار 735 اقامہ ، 4 ہزار335 سرحدی امن اور ایک ہزار767 قانون محنت کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ۔
اس کے علاوہ ملک میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 468 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا، ان میں سے 58 فیصد یمنی، 37 فیصد ایتھوپین اور5 فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 53 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے جو سرحد پار کرکے مملکت سے نکلنے کی کوشش کررہے تھے،اس کے علاوہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 6 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 51 ہزار905 غیر قانونی تارکین کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، ان میں سے 48 ہزار595 مرد اور3 ہزار103 خواتین ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…