بجلی کی تاریں گرنے سے دو معصوم بچے جھلس کر جاں بحق، ورثا کا انصاف کے لیے احتجاجی مظاہرہ

لاہور(قدرت روزنامہ)کوٹ لکھپت کے علاقہ میں بجلی کی میں تاریں گرنے کے باعث دو معصوم بچے جھلس کر جان کی بازی ہارگئے . تفصیلات کے مطابق بچوں کے ورثا اور اہل محلہ واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کوٹ لکھپت   پھاٹک کے قریب فیروز پور روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا .

مظاہرے کے باعث میٹرو بس سروس بھی معطل ہوگئی . مظاہرین کا کہنا  تھا کہ  پولیس ذمہ داران کو فوری گرفتار کرے . ایک روز قبل علی رضا اور علی حسنین گھر سے باہر نکلے تو بجلی کی مین تاریں ان پر گرگئیں جس سے وہ موقع پر ہی چل بسے . مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں انصاف دیا جائے . تاروں کے حوالے سے متعدد بار شکایت کی مگر لیسکو حکام کے کان پر جوں تک نہ رینگی . واضح رہے کہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ زیر دفعہ 322 لیسکو حکام کے خلاف  درج کیا تھا تاہم اب تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے . . .

متعلقہ خبریں