بجلی کی تاریں گرنے سے دو معصوم بچے جھلس کر جاں بحق، ورثا کا انصاف کے لیے احتجاجی مظاہرہ

لاہور(قدرت روزنامہ)کوٹ لکھپت کے علاقہ میں بجلی کی میں تاریں گرنے کے باعث دو معصوم بچے جھلس کر جان کی بازی ہارگئے۔

تفصیلات کے مطابق بچوں کے ورثا اور اہل محلہ واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کوٹ لکھپت   پھاٹک کے قریب فیروز پور روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا۔مظاہرے کے باعث میٹرو بس سروس بھی معطل ہوگئی۔مظاہرین کا کہنا  تھا کہ  پولیس ذمہ داران کو فوری گرفتار کرے۔ایک روز قبل علی رضا اور علی حسنین گھر سے باہر نکلے تو بجلی کی مین تاریں ان پر گرگئیں جس سے وہ موقع پر ہی چل بسے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں انصاف دیا جائے ۔تاروں کے حوالے سے متعدد بار شکایت کی مگر لیسکو حکام کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔

واضح رہے کہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ زیر دفعہ 322 لیسکو حکام کے خلاف  درج کیا تھا تاہم اب تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

14 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

44 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

55 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago