امریکہ کب تک افغانستان میں فضائی کارروائیاں روک دے گا؟ وزیر اعظم عمران خان کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کسی بھی غیرملکی فوج کو پاکستان میں اڈے نہ دینے کے عزم کا اعادہ کر دیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ایک بار پھر دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ ان کی حکومت کسی بھی بیرونی فوج کو پاکستان میں اڈے مہیا نہیں کرے گی اور اپنے ملک کو دوبارہ افغان سول جنگ میں نہیں دھکیلے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ”جہاں تک میں جانتا ہوں، امریکہ افغانستان میں ہر طرح کی فضائی کارروائیاں 31اگست کے بعد روکنے جا رہا ہے۔“

غیرملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ”ہم نے واضح کر رکھا ہے کہ ہماری سرزمین افغانستان میں کسی بھی طرح کی فوجی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔افغانستان حکومت کو چاہیے کہ اب پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے اور اپنی ناکامیوں کا ملبہ ہم پر ڈالنے کی روش ترک کر دے۔ افغانستان کے اندرونی مسائل کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہے۔ “ انہوں نے اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا کہ ”مجھے امریکی صدر جوبائیڈن کی فون کال کا انتظار نہیں ہے۔ میں سنتا رہتا ہوں کہ صدر جوبائیڈن نے مجھے کال نہیں کی۔ یہ ان کی مرضی پر منحصر ہے اور ایسا نہیں ہے کہ میں ان کی کال کے انتظار میں بیٹھا ہوں۔“

Recent Posts

6امیدواروں نے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ دیا لیکن آزادامیدوار کیسے قرار پائے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے اہم سوال اٹھا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے…

1 min ago

میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، کنٹرولر بلوچستان بورڈ

امیدوار اپنا رزلٹ بورڈ آفس کی ویب سائٹ www.bbiseqta.edu.pk پر چیک کرسکتے ہیں، عابدہ کاکڑ…

3 mins ago

ماہرہ خان کو سوشل میڈیا پر بولڈ تصاویر اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا

روم (قدرت روزنامہ ) پاکستان کی معروف اداکار ہ ماہرہ خان آج کل اٹلی میں…

4 mins ago

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی چھوڑ جانے والے رہنماوں کی واپسی کو روک دیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پارٹی چھوڑ جانے والے رہنماوں…

23 mins ago

انسداد دہشتگردی عدالت کا عمران خان کیخلاف مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا عندیہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی…

33 mins ago

ایڈوانس ٹیکس واپس نہ ہوا تو 5 جولائی کو پورا ملک بند کردیں گے، پیٹرولیم ڈیلرز

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایڈوانس ٹیکس واپس نہ…

38 mins ago