اشرف غنی کا قوم سے اہم خطاب، بڑی یقین دہانی کروا دی

کابل(قدرت روزنامہ) افغان صدر اشرف غنی نے افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کو دوبارہ متحرک کرنا کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک بھر میں لڑائی سے بے گھر ہونے والے ہزاروں لوگوں کی مدد کے طریقہ کار پر غور کر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے 34 میں سے 18 صوبوں پر طالبان کے قبضے کے بعد اپنے خطاب میں اشرف غنی نے عوام کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ وسیع مشاورت کی ہے ۔ جس کے نتائج جلد عوام کیساتھ شیئر کیے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ اپنے مختصر خطاب تک ، غنی اور ان کی حکومت طالبان کی جنوب ، شمال اور مغرب میں بڑھتی ہوئی پیش قدمی پر خاموش تھے ۔ اس دوران ملک کے زیادہ سے زیادہ صوبے ، بشمول قندھار اور ہرات جو ملک کے بڑے شہر بھی ہیں ، طالبان کے قبضے میں چلے گئے ۔
افغان عوام سے خطاب کرتے ہوئے ، اشرف غنی نے کہا: “میں سمجھتا ہوں کہ آپ اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں ، میں آپ کو بطور صدر یقین دلاتا ہوں کہ میں عدم استحکام ، تشدد اور اپنے لوگوں کی نقل مکانی کو روکنے پر توجہ دوں گا۔”
خیال رہے کہ اشرف غنی کا یہ اعلان ایک ایسے موقعے پر سامنے آیا ہے جب حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو محفوظ بنانے کے لیے تین ہزار امریکی افواج دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں ۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

4 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

14 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

25 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

45 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

56 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

1 hour ago