ریسکیواہلکاروں کی نئی یونیفارم ۔۔۔ٹھیکہ کس کومل گیا ہراہلکارکی یونیفارم کتنے میں تیارہوگی ؟جانیں

لاہور(قدرت روزنامہ)ریسکیو 1122کے اہلکاروں کی نئی یونیفارم کا ٹھیکہ دے دیاگیا، ریسکیوکے ہراہلکارکی یونیفارم 3245 روپے میں تیار ہو گی . ریسکیو اہلکاروں کی نئی یونیفارم کے لیے ریسکیو کی جانب سے ٹینڈر مانگے گئے تھے جس میں تین مختلف کمپنیوں نے حصہ لیا .

سب سے کم بولی دینے والی کمپنی کوریسکیو نے ٹھیکہ دے دیا جس کے مطابق آٹھ کروڑ ستر لاکھ روپے سےزائد رقم سے ریسکیو اہلکاروں کے یونیفارم تیار کی جائے گی . نوٹیفیکیشن کے مطابق ریسکیو کے ہراہلکار کی یونیفارم 3245 روپے میں تیار ہوگی، ریسکیو 1122 نے یونیفارم کا ٹھیکہ حافظ ٹریڈنگ کارپوریشن کو دیا گیا ہے کیونکہ حافظ ٹریڈنگ کارپوریشن نے سب سے کم قیمت کی بولی لگا کر ٹھیکہ حاصل کیا . .

متعلقہ خبریں