سعودی عرب نے ہر قسم کے ویزے پر عمرے کی اجازت دیدی

ریاض(قدرت روزنامہ) وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ سیاحت کیلئے دنیا بھر سے سعودی عرب آنے والے افراد کو مختصر قیام کے دوران قیام عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق “اسپرٹ آف سعودی” پلیٹ فارم مملکت میں عمرہ کرنے اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے ای ویزا جاری کرنے کے لیے متعدد الیکٹرانک سہولیات فراہم کررہا ہے، جس سے فیملی وزٹ اور ذاتی دورہ کے دوران اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے بکنگ کروا کر آسانی سے عمرہ کر سکتے ہیں۔
وزرات حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ امریکا، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے افراد ویزے حاصل کرکے سعودی عرب آنے والوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی کو بھی ممکن بنایا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد سعادت حاصل کرسکیں۔
واضح رہے کہ منظور شدہ آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے سعودی عرب کا ویزہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Recent Posts

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

2 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

4 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

14 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

18 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

46 mins ago

محکمہ موسمیات نے سموگ سے متعلق پیش گوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز بھی پنجاب کے میدانی…

1 hour ago