معمولی قلبی اسکین ڈیمینشیا کی قبل از وقت پیش گوئی کرسکتا ہے، تحقیق

میری لینڈ (قدرت روزنامہ)ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دل کے معمولی سے اسکین سے کسی بھی شخص کے آئندہ 10 سالوں میں ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے متعلق پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں قائم جان ہوپکنز یونیورسٹی کی رہنمائی میں کی جانے والی تحقیق میں محققین کو معلوم ہوا کہ بڑی عمر کے افراد جن کے دل کے بائیں ایٹریم میں مسائل تھے ان کے ڈیمینشیا کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات 30 فی صد زیادہ تھے۔ اس بیماری کے لاحق ہونے کے امکانات دل کے مسائل کی علامات ظاہر نہ ہونے کے باوجود بھی موجود تھے۔
تحقیق کے مطابق یہ اسکین عموماً صرف ان لوگوں کے لیے استعمال کیا جاتے ہے جن کے دل کے مرض میں مبتلا ہونے کا شبہ ہوتا ہے یا وہ دل کے مریض ہوتے ہیں۔ ایسا کرنا اس بات کی نشان دہی کرنے میں مدد دے سکتا ہے کہ کس شخص کو ڈیمینشیا لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
بایاں ایٹریم آکسیجن کا حامل خون دماغ سمیت دیگر اعضاء تک پہنچاتا ہے۔ اگر اس خانے میں کوئی مسئلہ ہوگا تو اس سے دماغ کو خون کی ترسیل میں کمی واقع ہوگی جس کے سبب ڈیمینشیا لاحق ہوسکتا ہے۔
ایٹریل کارڈیو پیتھی مختلف حالتوں کے لیے استعمال ہونے والی ایک اصطلاح ہے جو بائیں ایٹریم کو باقاعدگی سے کام کرنے میں مسئلہ کرسکتی ہے۔ یہ حالت فالج اور دل کی بےترتیب دھڑکن کا سبب ہوسکتی ہیں اور ان دونوں پیچیدہ کیفیات کا تعلق بھی ڈیمینشیا کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔
تحقیق میں محققین کا کہنا تھا کہ اس دریافت سے نئے طبی لائحہ عمل معلوم کیے جا سکتے ہیں۔امیریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں شمالی کیرولائنا، میری لینڈ اور مِسیسِپی سے تعلق رکھنے والے 5078 افراد کا معائنہ کیا گیا۔ مطالعے میں شریک ان افراد کی اوسط عمر 75 برس تھی۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

8 mins ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

40 mins ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

51 mins ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

55 mins ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

58 mins ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

2 hours ago