نیٹو مشن جاری رکھنے کا اعلان،افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، نیٹو سیکریٹری جنرل

برسلز(قدرت روزنامہ)نیٹو سیکرٹری جنرل نے افغانستان میں نیٹو مشن جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری صورتحال تشویشناک ہے . افغانستان پر طالبان کے قبضے کو تسلیم نہیں کیاجائے گا .

افغانستان میں جاری صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں . اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نیٹو مشن افغانستان میں افغان عوام کوتنہا نہیں چھوڑے گا . نیٹو افغان حکومت اورسیکیورٹی فورسز کی حمایت جاری رکھے گا . سیکریٹری جنرل نے مزید کہا ہے کہ طالبان کوسمجھنا چاہیے ان کا اقتدار پرقبضہ عالمی قوتوں کو ناقابل قبول ہوگا . طالبان افغانستان میں پرتشدد کارروائیوں سے گریز کریں . طاقت سے حکومت پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے . .

متعلقہ خبریں