لاہور (قدرت روزنامہ)ایپک ایکشن فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کا پہلا تہلکہ خیز آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جو کسی کو بھی مسحور کر دینے کے لیے کافی ہے۔
اگر آپ فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان اور عمیمہ ملک کو بڑی اسکرین پر نئے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کا انتظار بہت جلد ختم ہونے والا ہے۔
2 منٹ اور 46 سیکنڈ پر مشتمل ٹریلر میں فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکاروں کو زبردست ایکٹنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔جاندار ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فلم ایکشن اور ایڈونچر سے بھر پور ہے، ٹریلر میں ایکشن کے ساتھ رومانس کا تڑکا بھی بھر پور نظر آ رہا ہے۔
اس فلم کے ہدایت کار پاکستانی فلم ’وار‘ سے شہرت حاصل کرنے والے ڈائریکٹر بلال لاشاری ہیں جو اس میگا پروجیکٹ پر کئی برس سے کام کررہے تھے۔اُنہوں نے اس فلم کو پروڈیوسر عمارہ حکمت کے ساتھ لاشاری فلمز، انسائیکلو میڈیا اور ٹرپل اے موشن پکچرز کے بینر تلے تخلیق کیا ہے، عالمی معیار کی فلم کے جاندار مکالمے ناصر ادیب نے تحریر کیے ہیں۔
پاکستان کی مہنگی ترین فلم ’جیوفلمز‘ کے ساتھ اشتراک سے 13 اکتوبر کو ملک اور بیرونِ ملک ایک ساتھ ریلیز ہو گی۔مقامی طور پر اس فلم کو پاکستانی سنیما گھروں میں اپنی خدمات کے لیے مشہور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے ندیم مانڈوی والا جبکہ بین الاقوامی سطح پر یہ فلم مووی گوورز انٹرٹینمنٹ کی جانب سے ڈسٹری بیوٹ کی جائے گی۔
فلم کی کہانی میں جان ڈالنے کے لیے شوبز انڈسٹری کے سپر ہٹ آرٹسٹوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں اپنی اداکاری کے جھنڈے گاڑھنے والے شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فواد خان اس فلم میں مولا جٹ جبکہ حمزہ علی عباسی نوری نتھ کے مرکزی رول میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گے۔
اس کے علاوہ ماہرہ خان، عمیمہ ملک، گوہر رشید، فارس شفیع، علی عظمت، شفقت چیمہ، نیئر اعجاز اور دیگر سپر اسٹار اداکار بھی اس فلم کے ذریعے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ وینا ملک ایک بار پھر ازدواجی بندھن میں بندھ گئی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری تیاری ہر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے نوتشکیل کردہ آئینی بینچ نے ابتدائی کیسوں کی سماعت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم سندھ نے ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کامسودہ منظورکرلیا ہے۔ محکمہ…
لندن(قدرت روزنامہ ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ…