فلپائن کا پاکستان سمیت 9 ممالک پر سفری پابندی میں توسیع کا فیصلہ

منیلا (قدرت روزنامہ) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈورٹے نے کورونا وائرس ٹاسک فورس کی سفری پابندی میں توسیع کی سفارش کی منظوری دے دی۔فلپائن کے صدراتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک نے کورونا وائرس کے انتہائی متعدی ڈیلٹا ویرینٹ کے بڑھتے کیسز پر تشویش کے باعث پاکستان، بھارت اور دیگر 8 ممالک پر سفری پابندی میں اگست کے آخر تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق
فلپائن میں کورونا کیسز گزشتہ چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں اور حکام تاحال اس پر قابو پانے میں ناکام ہیں، جمعرات کو فلپائن میں مسلسل دوسرے روز وبا کے 12 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے جبکہ کچھ علاقوں کے ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہونے لگی ہے۔فلپائن کی جانب سے پہلی بار سفری پابندی 27 اپریل کو عائدکی گئی تھی جس کے بعد اس میں متعدد بار توسیع کی جاچکی ہے، جبکہ پابندی کی زد میںآنے والے ممالک میں پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، متحدہ عرب امارات، عْمان، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور انڈونیشیا شامل ہیں۔صدارتی ترجمان ہیری روق کا کہنا تھا کہ صدر روڈریگو ڈورٹے نے کورونا وائرس ٹاسک فورس کی سفری پابندیاں 16 سے 31 اگست تک بڑھانے کی سفارش کی منظوری دے دی ہے۔ دوسری جانب ایک کروڑ 30 لاکھ کی آبادی والے دارالحکومت منیلا میں ڈیلٹا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت لاک ڈاؤن برقرار ہے ، جبکہ حکومت اپنی ویکسی نیشن میں تیزی لائی ہے۔ملک کے تقریباً 11 کروڈ افراد میں سے 11 فیصد افراد کو ویکسین کی مکمل خوراک دی جاچکی ہے، تاہم اب بھی کروڑوں لوگوں کے کورونا کا شکار ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں وبا سے 29 ہزار 500 افراد سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔کیسز میں اضافے کے باعث دارالحکومت کے ہسپتال، انتہائی نگہداشت یونٹس، آئسولیشن بیڈز اور وارڈز میں گنجائش ختم ہونے والی ہے اور کچھ نے بستروں اور وینٹی لیٹرز کی کمی کے باعث نئے مریضوں کو داخل کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

10 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

29 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

41 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

46 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

55 mins ago

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

1 hour ago